قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل میں فلسطینی املاک کو مسمار کر دیا
الخلیل،دسمبر۔کل منگل کو قابض اسرائیلی افواج نے الخلیل گورنری کے الگ الگ حصوں میں ایک مکان اور پانی کے کنویں کو مسمار کر دیا اور 105 دونم اراضی کو کھود ڈالا۔مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے الخلیل کے جنوب میں ابو خشبہ میں 60 مربع میٹر پر بنیمکان اور عادل اسماعیل ابراہیم ابو ترکی کے پانی کے کنویں کو مسمار کر دیا۔ اس مکان میں 13 افراد رہتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نیاردگرد کی زمینوں میں کھدائی بھی کی،فلسطین میں یہودی بستیوں اور نسلی دیوار کے خلاف مزاحمت کے لیے عوامی اور قومی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر راتب جبور نے بتایا کہ قابض افواج نے جنوب میں مسافر یطا کے گاؤں ام الخیر میں فتح صدرا کے علاقے میں شہریوں کی 60 دونم اراضی مسمار کر دی۔ یہ اراضی الخلیل میں رہائش پذیر محمد کیخاندان کی بتائی جاتی ہے۔قابض فورسز نے شالالدہ خاندان کے کی شمال مشرقی الخلیل میں پانچ دونم اراضی کی کھدائی کی۔