فوج کو سڑکوں سے واپس بلا کر سوڈان میں متحارب فریقین مذاکرات کریں: بلنکن

واشنگٹن،اپریل۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کے عزم کا خیر مقدم کیا ہے۔بلنکن نے جمعہ کے روز امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے خود مختاری کونسل کے سربراہ سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان اور سریع الحرکت فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو (حمیدتی) سے بات کی۔ ان پر زور دیا کہ وہ اس مدت کے دوران جنگ بندی کی پابندی کریں۔مسٹر بلنکن نے تصدیق کی کہ اس نے البرہان اور حیمدتی سے مکمل اور بلا روک ٹوک انسانی رسائی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری اس عمل کی حمایت کے لیے تیار ہے جس کا مقصد سوڈان میں لڑائی کے خاتمے اور ایک سویلین حکومت کی قیادت کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع کرنا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں شہری علاقوں سے دونوں فریقوں کی افواج کا انخلاء بھی شامل ہونا چاہیے۔فوج نے جمعہ سے شروع ہونے والی تین روزہ جنگ بندی پر اپنے معاہدے کا اعلان کیا تھا تاکہ "شہریوں کو عید الفطر منانے اور انسانی خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔”فوج کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب سریع الحرکت فورسز نے بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی مفاہمت کی بنیاد پر 72 گھنٹے کی انسانی ہمدردی کی جنگ بندی پر اپنے معاہدے کا اعلان کیا۔

 

Related Articles