فوجی سربراہ جنرل البرہان نے سوڈان میں ٹریڈ یونینیں منجمد کر دیں

خرطوم،نومبر۔کل سوموار 28 نومبر کو سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے ٹریڈ یونینوں، پیشہ ورانہ فیڈریشنوں اور آجروں کی جنرل فیڈریشن کی سرگرمیوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔انہوں نے سوڈان کے اندر اور باہر ان فیڈریشنوں کے بیلنس اور اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔سوڈان میں سپریم کورٹ نے سابق صدر عمر البشیر کے دور میں قائم کردہ تمام فیڈریشنوں اور ٹریڈ یونینوں کو سوڈانی انقلاب سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ فیصلہ سوڈان میں فوجی انقلاب بعد ملک میں ٹریڈ یونینوں اور کاروباری تنظیموں پر پابندی نے ایک نئی احتجاجی تحریک کو جنم دیا۔ دسمبر 2018ء میں سوڈانی فوج نے سابق صدر عمرالبشیر اور اسلام پسندوں کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔

 

Related Articles