فلپائن میں نلگے طوفان سے 132 افراد ہلاک

منیلا، نومبر۔ فلپائن میں گردابی طوفان نلگے سے اب تک 132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلپائن کی حکومت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔گردابی طوفان نلگے فلپائن سے ٹکرانے والے سب سے زیادہ تباہ کن طوفانوں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ سے جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے کئی حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کا واقعہ پیش آیا۔ شہری دفاع کے دفتر کی اطلاعات کے مطابق پیر تک طوفان کی وجہ سے کم از کم 132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔نیشنل کونسل فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ نے اب تک 110 اموات کا اندازہ لگایا ہے، جن میں سے 79 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دیگر 31 کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ایجنسی نے 23 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ دیگر 10 کی شناخت جاری ہے۔ایجنسی نے کہا کہ جنوبی فلپائن میں مسلم منڈاناؤ کے خود مختار علاقے بنسامورو میں 57 افراد ہلاک اور کم از کم 16 لاپتہ ہیں۔ایجنسی نے کہا کہ گردابی طوفان نے 2.4 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا، 364 سڑکوں اور 82 پلوں کو نقصان پہنچایا اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔سمندری طوفان نلگے، جو اس سال فلپائن سے ٹکرانے والا 16 واں گردابی طوفان ہے، ہفتے کی صبح بیکول کے علاقے کے ایک جزیرے کے صوبے کاٹنڈییونس سے ٹکرایا تھا۔

Related Articles