فلم مافیا نے میرے ایٹیٹیوڈ کو میرا غرور وتکبر سمجھا اور جیل بھیجنے کی کوشش کی ،کنگنا رناوت

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ انڈسٹری کو مافیا قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم مافیا نے میرے ایٹیٹیوڈ کو میرا غرور وتکبر سمجھا اور جیل بھیجنے کی کوشش کی ۔حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ براہ کرم نوٹ کریں کہ میری والدہ میری وجہ سے امیر نہیں ہیں، میں سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور تاجروں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔ میری والدہ پچھلے 25 سالوں سے ٹیچنگ کررہی ہیں۔فلم مافیا کو سمجھنا ہوگا کہ مجھ میں ایٹیٹیوڈ کہاں سے آیا ہے، میں کیوں سستے کپڑے نہیں پہنتی اور شادیوں میں ڈانس نہیں کرسکتی ۔ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق انکشاف کیا کہ بھکاری فلم مافیا نے میرے ایٹیٹیوڈ کو میرا غرور وتکبر کہا، کیوں کہ میں دوسری لڑکیوں کی طرح بیوقوفی پر نہیں ہنستی، آئٹم نمبر کرنا، شادیوں پر ناچنا، رات کو بلائے جانے پر ہیروز کے کمرے میں جانا ان سب کیلئے صاف منع کیا تو انہوں نے مجھے پاگل کہتے ہوئے جیل بھیجنے کی کوشش کی ۔کنگنا رناوت نے ایک اور ٹوٹ میں لکھا کہ یہ ایٹیٹیوڈ ہے یا دیانتداری؟ خود کو سدھارنے کی بجائے وہ مجھے سدھارنے چلے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ مجھے اپنے لیے کچھ بھی نہیں چاہیے، میں نے ابھی اپنا سب گروی رکھ کر ایک فلم بنائی ہے . راکسشوں کا صفایا ہو گا مجھیکوئی نہیں بولے گا ۔

Related Articles