فلم دنگل سے مشہور ہونے والی ثانیہ ملہوترا نے ممبئی میں 14 کروڑ کا گھر خرید لیا
ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا جن کے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز فلم دنگل سے ہوا تھا، اب انھوں نے ممبئی کے علاقے جوہو میں ایک نیا گھر خرید لیا ہے۔ یہ گھر جوہو ورسووا لنک روڈ پر واقع بے ویو بلڈنگ میں ہے۔ ثانیہ ملہوترا اور ان کے والد سنیل کمار ملہوترا نے گھر کی خریداری کے لیے ساڑھے 71 لاکھ روپے اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی ہے اور یہ اپارٹمنٹ 14 کروڑ 30 روپے میں خریدا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس بلڈنگ میں گزشتہ برس اداکار ریتک روشن نے دو گھر تقریباً ایک سو کروڑ روپے (ایک ارب روپے) میں خریدے تھے۔ ریتک روشن کے اپارٹمنٹس 38 ہزار اسکوائر فٹ کے ہیں جس میں 6 ہزار 500 فٹ کا اوپن ٹو اسکائی ٹیرس ہے۔ جبکہ اس بلڈنگ میں دس پارکنگ لاٹ سلوٹس تک رسائی ہے۔ثانیہ کا کہنا ہے کہ وہ پانچ برس سے ممبئی میں رہ رہی ہیں، اور اس شہر میں بڑا سکون ہے جبکہ ممبئی نے مجھے سب کچھ دیا ہے، بڑا گھر لینے کا واحد مقصد یہ ہے کہ میرا خاندان دہلی میں مقیم ہے اور وہ جب بھی آئیں تو ان کے رہنے کے لیے مناسب رہائش دستیاب ہونا چاہیے۔