فلم ‘بیدھڑک’ باکس آفس پر دھڑکے گی یا نہیں؟ کرن جوہر نے بتا دیا

ممبئی،جولائی۔کرن جوہر نے نئی فلم ‘بیدھڑک’ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلم پر اگلے سال کام شروع ہوگا۔’بیدھڑک’ میں شنایا کپور، لکشیا لالوانی اور گْرفتح پیرزادہ نے اداکاری کی ہے۔کرن جوہر نے انسٹاگرام پوسٹ ایسے وقت میں کی جب چہ مگوئیاں تھیں کہ فلم پر کام بند کیا جا رہا ہے۔کرن نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ شنایا، گرفتح اور لکشیا اگلے سال اسکرین پر تباہی مچانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال کی پہلی ششماہی میں شروع ہوجائے گی۔رواں برس مارچ میں کرن جوہر نے فلم کے متعلق اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ سنجے کپور کی صاحبزادی شنایا ‘بیدھڑک’ میں نمرت کا کردار نبھائیں گی۔

 

Related Articles