فلم بھول بھلیاں 2 کا باکس آفس پر ریکارڈ قائم، کارتک آریان کنگ قرار
ممبئی ،جون۔ بولی وڈ فلم بھول بھولیا 2 نے باکس آفس پر بڑا بزنس کر لیا ہے۔ خبروں کے مطابق فلم بھول بھولیا 2 نے بھارتی باکس افس پر 154 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم بھول بھولیا 2 نے ایک دن میں 9 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ فلم بھول بھولیا 2 کی کاسٹ میں اداکار کارتک آریان، اداکارہ کیارا اڈوانی، تبو، سنجے مشرا، راجپال یادو، ملند گناجی وغیرہ شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار انیس بزمی ہیں۔فلم بھول بھولیا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد کارتک آریان کا موازنہ شاہ رخ خان سے کرتے ہوئے انہیں کنگ قرار دیا جارہا ہے۔ ایک شو کے دوران میزبان نے اداکار سے بالی ووڈ کا نیا کنگ کہلائے جانے پر سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ خطابات ملتے ہیں یقینا مجھے اچھا لگتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں بادشاہ کی اصطلاح کو قبول کرنا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، اس لیے ایسا کہنا قبل از وقت ہے۔اداکار کارتک نے اس خطاب کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ شاید میں شہزادے کا خطاب قبول کرلوں۔انہوں نے کہا کہ میں تمام محبتوں سے خوش ہوں، جب ہجوم ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے منتظر ہوتا ہے تو وہ بہت خوش قسمت محسوس کرتے ہیں اور یہ احساس کسی بھی خطاب سے بڑھ کر ہے۔