فلسطینی تنظیموں کی بندش مضحکہ خیز اور بلا جواز ہے: رشیدہ طلیب

واشنگٹن،اگست۔امریکی رکن کانگریس رشیدہ طلیب نے کہا ہیکہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کے شعبے میں کام کرنے والے فلسطینی اداروں کو اسرائیلی ریاست کی طرف سے بند کرنا ایک ’مضحکہ خیز، بلا جواز حملہ‘ ہے۔طلیب نے پیر کے روز ایک پریس بیان میں وعدہ کیا کہ نسل پرستی اور نسلی تطہیر کے خلاف فلسطینی انسانی حقوق کا دفاع کرنے میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی مکمل ناکامی کے نتیجے میں جو کچھ ہوا۔ ہمیں اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔ طلیب فلسطینی نڑاد ہیں۔ انہوں نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے، اداروں کی بندش کی مذمت کرے اور ایسے اقدامات کرے جو اسے اس فیصلے کو واپس لینے پر مجبور کیا جا سکے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز کرنے والے اداروں کو بند کرنے کے لیے اسرائیلی حکومت کے اقدامات کے لیے کوئی عذر نہیں ہے۔گذشتہ جمعرات کو اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں فلسطینی سول اداروں پر دھاوا بول کر ان کے دفاتر کو سیل کردیا تھا اور دفاتر سے اہم ریکارڈ اور سامان ضبط کرلیا تھا۔بند ہونے والے ادارے ضمیر فاؤنڈیشن فار پریزنر کیئر اینڈ ہیومن رائٹس، انٹرنیشنل موومنٹ فار ڈیفنس آف چلڈرن – فلسطین، الحق فاؤنڈیشن، دی یونین آف ایگریکلچرل ورک کمیٹیز، دی یونین آف فلسطینی ویمن کمیٹیز، اور بیسان سینٹر فار ریسرچ شامل ہیں۔

 

Related Articles