فرانس میں معروف بھارتی اداکار کا قیمتی سامان چوری
ممبئی،جون۔معروف بھارتی اداکار انو کپور کا قیمتی سامان فرانس میں چوری ہوگیا۔اداکار انو کپور ان دنوں یورپ میں موجود ہیں لیکن ان کا یہ تجربہ توقع کے مطابق نہیں رہا۔ انہیں حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اس بات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا کہ انہیں یورپ میں سفر کا بدترین تجربہ ہوا ہے۔سینیئر اداکار نے انکشاف کیا کہ جب وہ پیرس کے قریب ڈیجون ولے جانے والی ٹرین میں سفر کررہے تو ان کا بیگ جس میں بہت سے قیمتی سامان ( ڈائری، کریڈٹ کارڈز اور نقدی تھی) سب چوری ہوگیا۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ پیرس کے قریب کچھ لوگ ٹرین میں سامان چڑھانے کیلئے مدد کرنے آئے اور میرا بیگ چوری کرکے لے گئے،انو کپور نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر وہ فرانس سفر کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں تو ہوشیار رہیں یہاں کافی چور اور لٹیرے موجود ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ اگرچہ ریلوے حکام نے ان کی مدد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس پہنچ کر وہ پولیس کو واقعے کی شکایت درج کروائیں گے۔