فرانسیسی صدر میکرون نے کابینہ میں تبدیلی کردی

پیرس،جولائی۔فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے پارلیمنٹ میں اکثریت کھونے کے بعد کابینہ میں تبدیلی کردی ہے۔ مرد وخواتین میں وزارتیں مساوی تقسیم کی گئی ہیں، تاہم، اپوزیشن نے اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے سطحی تبدیلی قرار دے دیا ہے۔ کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں کچھ نئے چہرے سامنے آئے ہیں ان میں ڈیمین آباد کے متبادل، فرانسیسی ریڈ کراس سربراہ جین کرسٹوف کومبے اور فرانکوائس برائون بطور وزیر صحت قابل ذکر ہیں۔ جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے ردوبدل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے سطحی تبدیلی قرار دیا ہے۔ او ای سی ڈی کے چیف اکنامسٹ لارنس بون کو کلیمنٹ بیونی کی جگہ وزیر یورپ لگایا گیا ہے، جب کہ کلیمنٹ بیونی کو وزیر ٹرانسپورٹ بنادیا گیا ہے۔

 

Related Articles