فرانسیسی اسٹار کیتھرین ڈینیو کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

پیرس ،ستمبر۔ فرانسیسی اسٹار کیتھرین ڈینیو کو اس سال کے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔فرانس نے اس سال فلم فیسٹیول میں 5 فلموں کے ساتھ بہترین نمائندگی کی فاتحین کا اعلان 10 ستمبر کو کیا جائے گا۔70 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’وینس فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا جانا قابل قدر ہے، مجھے اس بات کے بے انتہاہ خوشی ہے کہ اس باعزت ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے‘‘۔وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، موسٹرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔کیتھرین کا کہنا ہے کہ ان کی کئی فلمیں موسٹرا فیسٹیول میں پیش کی گئی ہیں جبکہ 2006 میں 63 ویں موسٹرا کی جیوری کی صدارت کا بھی موقع ملا۔1998 میں، انہوں نے نیکول گارسیا کیPlace Vendôme کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اپنے 79 ویں تقریب منارہا ہے، یہ دنیا کا سب سے قدیم فلمی میلہ ہے جو آسکر زکے لیے ایک بہار بن گیا ہے۔مجموعی طور پر 23 فیچر فلمیں گولڈن لائن فیسٹیول میں پیش کی جارہی ہیں، جس میں سے آٹھ خواتین ہدایت کاروں کی فلمیں مقابلے میں شامل ہیں۔

Related Articles