عدنان سمیع نے انسٹاگرام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں؟

ممبئی،جولائی ۔ گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں۔انہوں نے آج ایک نئی پوسٹ شیئر کی جس میں سیاہ پردے پر الوداع لکھا ہے۔عدنان سمیع نے پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے خود ہی اندازے لگانا شروع کردیے کہ گلوکار نے ایسا کیوں کیا۔کچھ مداحوں نے عدنان سمیع سے ان کی خیریت دریافت کی تو کچھ نے کہا کہ ممکنہ طور پر ان کا کوئی نیا گانا ریلیز ہونے والا ہے جس کے لیے انہوں نے ایسا کیا۔

 

Related Articles