عامر خان کے تلخ سوال پر ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان غصہ ہوگئے
ممبئی،مئی ۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے چبھتے ہوئے سوال پر سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان غصہ ہوگئے اور جواب دیے بغیر چلتے بنے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 29 مئی کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کا فائنل میچ کھیلا جائے گا اور عامر خان ٹی وی چینل پر میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے، اسی ضمن میں ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی جس میں عامر خان سابق بھارتی کھلاڑیوں سے سوال کرتے نظر آرہے ہیں، ممکنہ طور پر اداکار کی جانب سے سوالات کا سین ’اسکریپٹڈ‘ ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان نے پہلی ہربھجن سنگھ سے پوچھا کہ آپ پر 2008 میں پابندی کیوں لگی تھی؟ جس کے بعد اداکار نے عرفان پٹھان سے سوال کیا کہ آپ کی سوئنگ سے زیادہ انجری کیوں ہوتی ہے؟ یہ سوالات سنتے ہوئے دونوں کرکٹرز غصے سے چلے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی پی ایل فائنل کے دوران میچ کے وقفے میں عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹی وی پر ٹریلر ریلیز کیا جائے گا، تاریخ میں پہلی بار فلم کی تشہری کا یہ منفرد طریقہ ہے۔آئی پی ایل اور لال سنگھ چڈھا فلم کی انتظامیہ کے درمیان اشتراک ہوا ہے کہ میچ کے وقفے کے دوران فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگا۔