عامر خان کا معاوضہ کروڑوں میں لیکن ان کے باڈی گارڈ کی تنخواہ کتنی ہے؟ جان کر یقین کرنا مشکل
نئی دہلی ،ستمبر۔بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان ایک فلم میں کام کے عوض کروڑوں روپے وصول کرتے ہیں تاہم عامر خان کے باڈی گارڈ ان دنوں وصول کی جانیوالی تنخواہ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ میں کی فلموں میں ہم اکثر ہیرو کے ہاتھوں ولن اور ساتھیوں کی پٹائی کے مناظر دیکھتے ہیں تاہم سکرین سے ہٹ کر ان ہیروز کو بھی سیکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔عامر خان کے باڈی گارڈ یوراج گھورپڑے نے سکول چھوڑنے کے بعد چھوٹی موٹی نوکریاں کرنے کے بعد 16 برس کی عمر میں سکیورٹی ایجنسی میں ملازمت اختیار کرلی۔ان کی قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا جس کی وجہ سے یہ ملازمت حاصل کرنے کے بعد انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع میسر آیا۔ عامر خان کے باڈی گارڈ یوراج گھورپڑے سالانہ دو کروڑ روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں۔حال ہی میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ساتھی اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ دیکھے گئے ہیں اور ایسا لگا جیسے وہ کسی فلم کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔ کرینہ اپنے معمول کے ڈریس میں دیکھی گئیں جبکہ اداکار کو کچھ مختلف انداز میں دیکھا گیا، شاید یہ ان کے کردار کا لباس تھا۔