’عامر خان اور اکشے کمار جیسی بائیکاٹ مہم کے خواہشمند ہیں‘
ممبئی،اگست۔اداکارہ تاپسی پنوں اور ہدایت کار انوراگ کشپ نیٹوئٹر پر اپنے بائیکاٹ کی خواہش کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ عامر خان اور اکشے کمار سب کا ہی بائیکاٹ ہورہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بھی ایسا ہی بائیکاٹ کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انوراگ کشپ اور تاپسی پنوں نے خواہش ظاہر کی کہ ٹوئٹر پر بائیکاٹ ہوکر وہ بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے عامر خان اور اکشے کمار کے خلاف بائیکاٹ مہم چلی، اسی طرح ہماری 19 اگست کو ریلیز ہورہی فلم دوبارہ کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔حال ہی میں ٹوئٹر پر عامر خان اور ان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کی مہم زور و شور سے چلی، اسی طرح کچھ لوگوں نے اکشے کمار اور اْن کی فلم رکھشا بندھن سے متعلق بھی یہی مہم چلائی۔اداکارہ اور ہدایت نے کہا کہ فلم دیکھو نہ دیکھو مگر بائیکاٹ کردو، انوراگ کشپ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ٹوئٹر پر بائیکاٹ کشپ ٹرینڈ کرے۔اسی طرح تاپسی پنوں نے کہا کہ اگر عامر خان اور اکشے کمار کی طرح برائے مہربانی تمام لوگ ہماری فلم دوبارہ کا بھی بائیکاٹ کریں، میں بھی اس گروپ کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔عامر خان اور اکشے کمار کی فلمیں 11ا گست کو ریلیز ہورہی ہیں، جن کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم چل رہی ہے۔