عامر اور کرینہ کی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے سپر اسٹار عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا جس کا فلم بینوں کو بے چینی سے انتظار ہے اور جس کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب یہ فلم آئندہ برس (2022) میں ویلینٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اس سے قبل اس فلم کو اس برس کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو جاری کیا جانا تھا۔ادھر اس حوالے سے عامر خان پروڈکشن نے اعلان کیا ہے کہ لال سنگھ چڈھا آئندہ برس ویلینٹائن ڈے پر ریلیز ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ کیونکہ کرسمس پر الو ارجن کی فلم پشپا بکس آفس پر ریلیز ہوگی تو دونوں فلموں کی یکساں تاریخ پر ریلیز سے بچنے کے لیے اسے آئندہ برس ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔