عالیہ بھٹ کا مذاق اڑانے پر رنبیر کپور کڑی تنقید کی زد میں

ممبئی،اگست۔بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اپنی حاملہ اہلیہ، اداکارہ عالیہ بھٹ کا مذاق اڑانے پر سخت تنقید کی زد میں ہیں۔فلم ’گنگو بائی‘ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی آنے والی نئی فلم ’براہماسترا‘ کی تشہیر کے لیے حال ہی میں میڈیا کو ایک ساتھ انٹرویو دیا۔اس لائیو شو کے دوران میزبان نے عالیہ بھٹ سے پوچھا کہ کیا آپ اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کرتی دکھائی دیں گی۔جس پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں، میں کیوں نہیں اپنی فلم کی تشہیر میں نظر آؤں گی یا اپنی فلم کو عوام میں پھیلاؤں گی۔انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ کے لفظ ’پھیلاؤ‘ استعمال کیے جانے پر رنبیر کپور عالیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بے ساختہ بولتے ہیں کہ ویسے میں دیکھ رہا ہوں کہ کوئی بہت زیادہ پھیل رہا ہے۔ جس پر عالیہ بھٹ اپنا جواب بیچ میں ہی چھوڑ کر حیرانی اور ہنستے ہوئے رنبیر کو تکنے لگتی ہیں، رنبیر کپور فوراً سے عالیہ کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ صرف ایک مذاق تھا، آپ خوبصورت انداز میں پھیل رہی ہیں۔عالیہ کے مداحوں کو رنبیر کپور کا یہ مذاق نہ بھایا اور انہوں نے رنبیر پر خوب تنقید شروع کردی۔انٹرنیٹ صارفین کا اس ویڈیو کلپ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ رنبیر کپور نے اپنی حاملہ بیوی کے جسمانی خدو خال کا مذاق بنایا ہے، اْنہیں رنبیر کپور سے ایسے لطیفے اور بھونڈے مذاق کی توقع نہیں تھی۔انٹرنیٹ صارفین کا ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رنبیر کپور کو شرم آنی چاہیے، اْن کی بیوی ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور ایسے میں رنبیر کپور لائیو انٹرویو کے دوران اْن کا مذاق بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی رواں برس اپریل میں شادی ہوئی تھی اس خوبصورت جوڑی کے ہاں جَلد ہی پہلی اولاد کی پیدائش متوقع ہے۔

Related Articles