عالیہ بھٹ نے شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر رنبیر کپور کے ساتھ نئی تصاویر جاری کر دیں

ممبئی،مئی۔ بالی ووڈ کے نئے نو بیاہتا جوڑے عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی کو آج ایک ماہ مکمل ہوگیا جس کے بعد اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصاویر مداحوں کیلئے جاری کردیں۔ ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق 5سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد 14اپریل 2022ء کو جوڑی نے شادی کی تھی۔شادی کی تقریب میں چند قریبی دوست اور دونوں کے خاندان کے لوگ شریک تھے۔ شادی کے ایک ماہ مکمل ہونے کے بعد اداکارہ نے پوسٹ ویڈنگ کی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام پر اپلوڈ کیں۔یاد رہے کہ اداکارہ عالیہ کپور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور مشہور فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی ہے ، انھوں نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے، حال ہی میں ان کی فلم گنگو بائی ریلیز ہوئی ہیں جبکہ اداکار رنبیر کپور بھی بالی ووڈ کے مشہور کپور خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

Related Articles