عالیہ بھٹ نے اچھی اسکرپٹ کے انتخاب کا طریقہ بتادیا

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اچھی اسکرپٹ کے انتخاب کا ایک بہترین طریقہ بتادیا ہے۔عالیہ بھٹ نے’اسٹوڈینٹ آف دی ایئر‘ جیسی فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ جیسی فلم میں کام کرنے کے بعد بالی ووڈ کی سْپر اسٹار بن گئیں۔اْنہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے اسکرپٹ کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں قدرتی طور پر کسی بھی اسکرپٹ کے ان حصّوں کی طرف متوجہ ہوتی ہوں جوکہ میرے لیے چیلنج ہوں یا مجھے ایسی جگہ پر لے کر جائیں جہاں میں پہلے نہیں گئی۔اْنہوں نے بتایا کہ میرے لیے اداکاری کرنا اور کیمرے کے سامنے رہنا محض کام نہیں ہے، کیونکہ میں جب گھر واپس جاتی ہوں تو اس کے بارے میں بالکل بھول جاتی ہوں اور اداکاری کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتی لیکن جب میں سیٹ پر ہوتی ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ مجھے خود کو چیلنج کرنا ہے اور کچھ اور نیا سیکھنا ہے۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ میں کوئی بھی ایسا کردار نہیں کر سکتی جوکہ دلچسپ نہ ہو تو چاہے کہانی میں میرا مختصر سا ہی کردار کیوں نہ ہو لیکن دلچسپ ہونا چاہیئے۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں نے گزشتہ چند سالوں میں ایک چیز سیکھی ہے کہ اگر آپ کے پاس اچھی کہانی، بہترین ہدایتکار اور اچھی سمجھ ہے تو اس کسی ایسی کہانی پر مبنی فلم جس کا مرکزی کردار خواتین ہوں وہ بھی اچھی فلم ہوسکتی ہے اور اسے کامیابی مل سکتی ہے اور وہ فلم ایک ایسا پروجیکٹ ہوسکتی ہے جس سے لوگ آپ کو یاد رکھیں۔اْنہوں نے کہا کہ لہٰذا کوشش ہمیشہ یہ رہے گی کہ جہاں تک ممکن ہو وسیع سے وسیع تر تک پہنچا جائے اور میں اس مقام پر پہنچنے کروں گی جہاں میں ایک مرکزی کردار کے طور پر نظر آسکوں۔

 

Related Articles