عالیہ بھٹ اثرانداز ہونیوالی انسٹاگرام کی 10 بڑی شخصیات میں چھٹے نمبر پر

ممبئی ،اپریل۔ بولی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی اگلی منزل ہولی وڈ ہے جہاں قدم رکھنے سے پہلے ہی انہوں نے دنیا کی معروف ترین شخصیات کی فہرست میں شال ہوکراپنا آپ منوا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انفلوئنسرمارکیٹنگ حب نے عالیہ کو انسٹاگرام کی 10 بڑی شخصیات میں شامل کیا ہے جو لاکھوں افراد پرمختلف طریقوں سے اثراندازہورہی ہیں۔اس حوالے سے شائع کی جانے والی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اس فہرست میں چھٹے نمبرپرہیں۔عالیہ کے علاوہ دیگرمعروف شخصیات میں فلم اسپائیڈرمین سے شہرت پانے والی اداکارہ زندایا سرفہرست اور ٹام ہالینڈدوسرے نمبرپرہیں، اس کے علاوہ ڈوین دی راک جانسن، جنوبی کوریا کے ریپر جے ہوپ اور ول اسمتھ بھی شامل ہیں۔انسٹاگرام پرعالیہ بھٹ کو 6 کروڑ 40 لاکھ افراد فالو کررہے ہیں اور اداکارہ کی پوسٹ پرصارفین کی سرگرمیوں کی شرح ساڑھے تین فیصد یعنی 19 لاکھ ہے۔ انسٹاگرام پراتنے فالوورزاور ان کی سرگرمیوں کے ساتھ چھٹے نمبر پرآنیوالی عالیہ نے ببالترتیب ساتویں، نویں اوردسویں پوزیشن پر براجمان جینیفر لوپیز، کرائسٹ ہیمس ورتھ اور رابرٹ ڈانی جونیئرکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دیگر بھارتی اداکاروں میں پریانکا چوپڑا، اکشے کمار،شردھا کپوراوررشمیکا مندانا بالترتیب تیرہویں ، چودہیں، اٹھارہویں اورانیسویں نمبر پر ہیں۔

Related Articles