صحافی کی جانب سے ساہا کو دھمکی دینے کی تین رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی

ممبئی، فروری ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک سینئر صحافی کے وکٹ کیپر ردھیمان ساہا کو دھمکی دینے والےمعاملے کی جانچ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا، خزانچی ارون سنگھ دھومل اور اپیکس کونسل کے رکن پربھتیج سنگھ بھاٹیہ شامل ہیں۔ کمیٹی اگلے ہفتے جلد از جلد اپنی تحقیقات شروع کرے گی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ کیے گئے تجربہ کار وکٹ کیپر ردھیمان ساہا نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اس صحافی کا نام کبھی ظاہر نہیں کریں گے جس نے ان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیارکرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا۔ ساہا نے ہفتہ کو الزام لگایا تھا کہ ان کے انٹرویو کی درخواست کا جواب نہ دینے کے بعد ایک صحافی نے ان کے ساتھ جارحانہ لہجہ اختیار کیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم سے باہر کئے گئے ساہا نے ہفتہ کو ٹیوٹرپر وہاٹساپ میسج کاایک اسکرین شاٹ شائع کیاتھا، جوایک باعزت صحافی نے انہیں بھیجاتھا۔اسکرین شاٹ میں رپورٹر نے ساہا سے ان کے ساتھ ایک انٹرویو کے لئے درخواست کی تھی، جس کا ساہا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس بات چیت کے آخر میں، رپورٹر نے ساہا سے کہا، ’’آپ نے فون نہیں کیا۔ پھرکبھی میں آپ کا انٹرویو نہیں کروں گا۔ میں توہین نہیں لیتا اور میں اسے یاد رکھوں گا۔ یہ ایسا نہیں تھا جو آپ کو کرنا چاہیے تھا۔اس ٹویٹ کے بعد ٹیم انڈیا کے سابق کوچ روی شاستری، ہربھجن سنگھ اور وریندر سہواگ جیسے کئی سابق کھلاڑی ساہا کی حمایت میں آئے اور ان سے صحافی کا نام ظاہر کرنے کی درخواست کی تھی۔ بی سی سی آئی نے اب اس کا کانوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Related Articles