شیراز میں درگاہ پر فائرنگ اور ہلاکتوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
تہران،اکتوبر۔ داعش نے ایرانی شہر شیراز میں ایک درگاہ پر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ درگاہ میں یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔سرکار کی طرف سے کی گئی تصدیق کے مطابق اس واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ داعش نے 20 افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔داعش کی طرف سے ٹیلی گرام چینل کے ذریعے یہ قبول کیا گیا ہے کہ جنوبی ایران کے شہر شیراز میں درگاہ کو نشانہ داعش نے بنایا ہے۔داعش کے مطابق اس کی فائرنگ سے 20 شیعہ مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے عبادت میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔