شہناز گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں غلط ہیں، سلمان خان

ممبئی,مئی۔بالی ووڈ کے بھائی جان، سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ شہناز گل اور اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے اس کی تردید کردی۔واضح رہے کہ یہ افواہیں اس وقت پھیلیں جب گزشتہ برس سلمان خان کی بہن ارپیتا کی عید پارٹی کے دوران شہناز ان کا بوسہ لیتی نظر آئیں۔پھر حال ہی میں کسی کا بھائی کسی کی جان جو کہ دونوں کی پہلی ایک ساتھ کام کرنے پر مبنی فلم ہے، اس کی پروموشنل ڈائریز کے سین میں سلمان کو شہناز سے یہ کہتے سنا گیا کہ موو آن، جس پر یہ افواہ اور زیادہ زور پکڑ گئی۔یاد رہے کہ شہناز کا آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ رومانس تھا تاہم دونوں نے اس معاملے کو پوشیدہ رکھا تھا۔ اب حال ہی میں سلمان خان نے پروگرام آپ کی عدالت میں شہناز کے ساتھ تعلقات کی تردید کی۔سلمان خان سے پروگرام کے دوران شہناز کے ساتھ ان کے مزاج ملنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں دراصل شہناز سے کہہ رہا تھا کہ سدھارتھ اب اس دنیا میں نہیں رہے تو آگے بڑھو، اس کا غلط مطلب لیا گیا، میں تو اسے سمجھا رہا تھا کہ اس فیز سے آگے بڑھو۔

 

Related Articles