شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھنسالی مجھے مارتے تھے، رنبیر کپور کا انکشاف
ممبئی،جولائی۔ بالی ووڈ کے اسٹار اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسانی شوٹنگ کے دوران انہیں مارتے تھے۔ میڈیا نے اپنی رپورٹ میں رنبیر کپور کا پرانا انٹرویو شایع کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں سنجے لیلا کے ساتھ کام کرنا ایسا لگتا تھا جیسے مجھ پر تشدد ہورہا ہے اور وہ اکثر فلم سیٹ پر شوٹنگ کے دوران مارتے بھی تھے جس پر میں دل برداشتہ ہوجاتا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار نے 2006 میں سنجے کی فلم ساوریا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور مذکورہ ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو رنبیر نے بہت مشکل قرار دیا۔رنبیر نے یہ بھی کہا کہ مار کھانے اور سخت پریشانی جھیلتے ہوئے ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مجھے لگا فلم چھوڑ دینی چاہیے کیوں کہ میں یہ کام نہیں کرسکتا۔اداکار نے مزید بتایا کہ بعد میں سجے لیلا بھنسالی سمجھ گئے کہ میں بہت جذباتی ہوں، آج میں نے فلمی دنیا میں جو سیکھا اور تجربہ حاصل کیا وہ انہیں کی بدولت ہے۔