شمالی کوریا کی جانب سے داغی گئی دو بیلسٹک میزائلوں نے350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا

پیانگ یانگ، مارچ ۔ شمالی کوریا کی جانب سے پیر کی صبح داغی گئی دو بیلسٹک میزائلوں نے تقریباً 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ جاپان کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔جاپان کوسٹ گارڈ نے پیر کو پیانگ یانگ کی طرف سے کئے گئے دو ٹیسٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے دو وارننگ جاری کی ۔ جاپان کی وزارت دفاع نے کہا کہ شمالی کوریا نے پیر کو اپنے مغربی ساحل سے دو بیلسٹک میزائلیں لانچ کی ۔ یہ دونوں میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گری ہیں۔ دونوں میزائل 50 کلومیٹر کی بلندی پر پہنچیں اور تقریباً 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ جنوبی کوریا کی یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے پیر کو چنگوا کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجکر 47 منٹ پر دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائلوں(ایس آر بی ایم ایس ) کا تجربہ کیا۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے ایس سی) کے مطابق میزائلوں نے تقریباً 370 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

 

Related Articles