شردھا کپور دلہن بن گئیں، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی دلہن بنے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔شردھا کپور نے ایک نامور بھارتی فیشن ڈیزائنر کے لیے نیا برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے۔اس فوٹو شوٹ کے لیے فوٹو گرافر اداکارہ شردھا کپور کے بوائے فرینڈ روہن شریستھا ہیں۔روہن نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شردھا کے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکارہ ان تصاویر میں ہلکے ہرے رنگ کا لہنگا، جو موتیوں اور پھولوں سے بھرا ہوا ہے، پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔روہن کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ’ اپنی بیوی کی کتنی خوبصورت تصویریں لیتے ہو‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ’آپ ہمیشہ شردھا کی بہترین تصاویر لیتے ہیں‘۔خیال رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اور فوٹوگرافر روہن شریستھا کے بارے میں میڈیا پر کئی بار یہ قیاس آرائیاں کی جا چکی ہیں کہ یہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔تاہم، شردھا اور روہن، دونوں کے والد اس خبر کی تردید کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ ابھی ان دونوں کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہیاور وہ دونوں ایک دوسرے کے کالج کے دنوں سے صرف اچھے دوست ہیں۔

 

Related Articles