شاہ رخ کی کن باتوں پر راج کمار ہیرانی حیران ہوئے؟
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے شاہ رخ کے ساتھ اپنی فلم کے تجربے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان ٹیم کے ساتھ پارٹی کرتے اور انہیں خوش رکھتے ہیں۔راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان فلم ’ڈنکی‘ کے لیے پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ہدایت کار نے کنگ خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے فلم سیٹ پر آمد اور کام سے متعلق اپنی اخلاقیات سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔راج کمار ہیرانی نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان اپنے اردگرد ہر کسی کو خوش رکھتے ہیں، یہی دیکھتے ہوئے خواہش ابھرتی ہے کہ کاش ہم اپنے کیریئر کے آغاز میں ان کے ساتھ کام کرتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈنکی بہت اعلیٰ درجے کی حامل فلم ہے، شاہ رخ خان نے فلم کا سارا اسکرپٹ اپنے ذہن نشین کر رکھا ہے۔انٹرویو میں راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ شاہ رخ فلم کا ایک سین گھر پر شوٹ کرکے بھیج دیتا ہے اور بتاتا ہے کہ اسے کرنے کے 15 طریقے کونسے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جب میں فلم کے سیٹ پر جاتا ہوں تو مجھ پتا ہوتا ہے شاہ رخ کیا کرنے جا رہا ہے، اگر میں نے شوٹنگ کے لیے 2 دن رکھے ہوں تو وہ کام صرف 2 گھنٹے میں مکمل کروا دیتا ہے۔ہدایت کار نے مزید کہا کہ شاہ رخ بالکل جادوگر ہے اْس کا زبان پر کنٹرول حیران کن ہے، اس نے مجھے زیادہ حیران تب کر دیا جب وہ صبح 7 بجے شوٹنگ پر پہنچ گیا۔شاہ رخ خان کی طرح راج کمار ہیرانی نے بھی طویل وقفے کے بعد فلموں میں واپسی کی ہے، ’سنجو‘ 2018 میں ریلیز ہونے والی اْن کی آخری فلم تھی۔ڈنکی میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی بھی نمایاں کردار نبھا رہے ہیں۔