شاہ رخ نے ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
ممبئی،نومبر۔اداکار اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں اگر انہیں ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش کی جائے لیکن شاہ رخ خان نے نامور امریکی ڈائریکٹر مارٹن اسکارسیس کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مارٹن اسکارسیس شاہ رخ خان اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو ’ایکسٹریم سٹی‘ نامی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن یہ پروجیکٹ شروع ہی نہ ہوسکا۔2013 میں ایک انٹرویو کے دوران اسکرین رائٹر پال شریڈر نے بتایا کہ شاہ رخ خان جو بھی کام کریں اس پر اپنا مکمل کنٹرول چاہتے ہیں، جب انہیں ہالی ووڈ فلم کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کو احساس ہوا کہ وہ یہاں معاملات کو اپنی گرفت میں نہیں رکھ سکتے اس لیے انہوں نے فلم میں شامل ہونے سے انکار کیا۔