’شاہ رخ مجھے دوسری بیوی بنالو‘ عرفی جاوید بالی وڈکنگ سے شادی کی خواہشمند

ممبئی،فروری۔متنازع فیشن سینس سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی عرفی جاوید نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی دوسری بیوی بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فوٹوگرافرز کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عرفی جاوید نے شاہ رخ سے پسندیدگی کااظہار کیا۔صحافی نے سوال کیا تھا کہ آپ شاہ رخ کیلئے کچھ کہنا چاہیں گی؟ جس پر عرفی نے کہا کہ ’آئی لویو شاہ مجھے دوسری بیوی بنالو‘۔دوسری جانب بھارتی صحافی نے عرفی جاوید سے فلم پٹھان کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد پٹھان کے سیکوئل بننے کی خبر پر رائے دینے کا اظہار کیا جس کے جواب میں عرفی نے کہا کہ میں شاہ رخ کو یہی کہنا چاہوں گی کہ میں فلم پٹھان 2 کیلئے آپ کی وجہ سے دستیاب ہوں۔

Related Articles