شاہ رخ خان کی بیٹی اور امیتابھ بچن کے نواسے کے درمیان محبت پروان چڑھنے لگی
ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور بگ بی کے نواسے اگستیا نندا کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی ہیکہ دونوں کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سہانا خان اور اگستیا نندا فلم’دی آرچیز‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگستیا اپنے ددھیالی کپور خاندان کی جانب سے منعقد کی گئی کرسمس پارٹی میں بھی اپنے ساتھ سہانا کو لے کر گئے اور وہاں اْنہوں نیسب سے سہانا کا تعارف بطور پارٹنر کروایا۔ذرائع نیبتایا کہ سہانا اور اگستیا گزشتہ سال اگست سے ایک دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزارتے ہیں اور دونوں نے اپنے رشتے کو کسی سے چْھپانے کی بھی کوشش نہیں کی لیکن ابھی دونوں باقاعدہ اپنے رشتے کا اعلان بھی نہیں کرنا چاہتے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگستیا کی والدہ شویتا بچن کو سہانا خان پسند ہیں اور اْنہوں نے اس رشتے کو قبول کرلیا ہے۔البتہ، خود سہانا خان اور اگستیا نندا یا پھر ان دونوں کی خاندانوں میں سے کسی نے بھی اس خبر پر ابھی تک کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔