شاہ رخ خان کا دیپیکا پڈوکون کی اسکن کیئر ٹپس پر دلچسپ ردِعمل
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔دیپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے ہمراہ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک دلکش آدمی کے ساتھ کیا جسے شاہ رخ خان کہتے ہیں اور ہم نے ابھی تک ایک ساتھ 4 فلموں میں کام کیا‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’لیکن یوں ساتھ میں تیار ہونا اور اپنی جلد کی دیکھ بھال کے بارے میں معلومات کو شیئر کرنا ایک بالکل ہی مختلف اور بہت خوشگوار لمحہ تھا!‘اس ویڈیوکے آغاز میں دیپیکا پڈوکون اپنے نئے کاسمیٹک برانڈ کی کچھ پروڈکٹس کا تجربہ کرنے کے لیے بلاتی ہیں اور پھر وہ شاہ رخ خان کو اپنی جلد کی اچھی دیکھ بھال کے حوالے سے کچھ اہم تدابیر بتاتی ہیں۔جب شاہ رخ خان ان تدابیر کو دیپیکا کے ساتھ فالو کرتے ہیں تو وہ یہ دعویٰ بھی کرتی ہیں کہ اگرآپ اسی طرح اپنا خیال رکھیں گے تو آپ کی بیٹی سہانا خان اور اہلیہ گوری خان کو اور آپ کے بچوں کو دیکھ کر آپ پر فخر محسوس ہوگا۔شاہ رخ خان نے دیپیکاپڈوکون کی اس بات کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہوکہ گوری مجھ میں یہ تبدیلی دیکھ کر بولے کے گھر میں یہ پتا نہیں کون آگیا ہے۔