شاہ رخ خان سے موازنہ کرنیپر اداکار کارتک آریان تنقید کی زد میں آگئے

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کے کنگ خان سے موازنہ کرنے پر اداکار کارتک آریان شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان نے “فریڈی ” میں اپنے کردار کا موازنہ شاہ رخ کی فلم “ڈر” سے کیا ، کارتک نے فلم کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی فلم کا موازنہ شاہ رخ خان کی 1993 کی فلم ڈر سے کیا جا رہا ہے ، مجھے خوشی ہے کہ مداحوں نے میرے کردار کو پسند کیا اور تعریف کی ، مگر میں شاہ رخ خان جیسا کردار ادا نہیں کر پایا ، وہ لیجنڈ ہیں۔کارتک کے یہ الفاظ شاہ رخ خان کے مداحوں کو پسند نہ آئے اور انہوں نے کارتک آریان پر تنقید شروع کر دی ، ایک صاحب نے لکھا کہ مجھے بھی اپنی زندگی میں اسی طرح کے جعلی اعتماد کی ضرورت ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ کوئی شک نہیں کارتک نے “فریڈی” میں شاندار ادا کاری کی مگر اس کا ڈر سے موازنہ کرنا ، زیادتی ہے کیونکہ شاہ رخ خان کی ڈر میں اداکاری دیکھنے کے قابل تھی۔خیال رہے کہ فریڈی کے ہدایتکار ششانگا گھوش ہیں۔

Related Articles