شام کے وسطی شہر حماۃ میں اسرائیلی بمباری
حماۃ،اپریل۔ہفتے کے روزشام کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فضائی دفاع نے ملک کے وسط میں حمآ میں مصیاف کے علاقے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کو پسپا کر دیا۔میڈیا نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اسرائیلی حملے شمالی لبنان کی سمت سے کییگئے اور مرکزی علاقے کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ شامی فضائی دفاع نے میزائلوں کا سامنا کیا اور ان میں سے کچھ کو مار گرایا۔اسی تناظر میں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نیبتایا ہے کہ حمآ کے مغربی دیہی علاقوں میں واقع شہر مصیاف میں دھماکے ہوئے جو اسرائیلی بمباری کا نتیجہ بتائے گئے ہیں۔ایک فوجی ذرائع کے مطابق اسرائیلی چھاپوں میں مصیاف میں سائنسی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ سیریئن آبزرویٹری نے کہا کہ اسرائیل نے جس جگہ کو نشانہ بنایا ہے اس میں ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ سے وابستہ مسلح گروپ شامل ہیں۔آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائلوں نے شہر مصیاف کے آس پاس کے متعدد مقامات، السویدی گاؤں کے ایک مقام اور مغربی حما کے دیہی علاقوں میں زاوی میں دفاعی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا۔ ابھی تک ان حملوں میں ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔انسانی حقوق آبزر ویٹری نے وضاحت کی کہ اس علاقے میں ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ سے وابستہ ملیشیا کے علاوہ میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری کے لیے گودام اور تحقیقی مراکز موجود ہیں۔