شادی کے بعد رنبیر کپور کی کام پر واپسی
ممبئی،اپریل۔بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد، چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور شوٹنگ پر دوبارہ واپس آ گئے ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اداکار رنبیر کپور کی بھارتی اندھیری کے علاقے سے شوٹنگ پر جاتے ہوئے کی تصویریں وائرل ہیں۔اِن تصویروں میں نئے نویلے دولہے نے عام روز مرہ کا لباس پہنا ہوا ہے اور میڈیا کی نظروں میں آنے کے بعد ہاتھ ہلاتے ہوئے بلڈنگ کے اندر جا رہے ہیں۔رنبیر کپور کی اِن تصویروں پر مداحوں کی جانب سے کام پر اتنی جَلد آ جانے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی گزشتہ ہفتے، 14 اپریل کو ہوئی تھی۔یہ جوڑا اپنی فلموں کی شوٹنگ کی تاریخوں کے سلسلے ہی میں اپنا ہنی مون منسوخ کر کے کام پر واپسی کا ارادہ رکھتا ہے۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے فوراً بعد ہنی مون پر جانے کے بجائے شوٹنگ میں مصروف ہو گئے ہیں۔