سیدھی حادثہ: نڈا کا اظہارغم

بھوپال، فروری ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں دیر رات ہوئے سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔مسٹرنڈا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیدھی میں سڑک حادثے میں بہت سے لوگوں کی ہلاکت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔ خدا زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور مرحومین کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔

Related Articles