سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا:لکی علی
ممبئی،نومبر۔بھارتی گلوکار لکی علی نے اپنی سیاست میں آنے سے متعلق تردید کی ہے کہ میں سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کررہا۔بھارتی گلوکار لکی علی کی تصویر انٹر نیٹ پر ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیرک اوبرائن کے ساتھ سامنے آنے کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ لکی علی سیاست میں آگئے ہیں۔تاہم اب لکی علی نے اس حوالے سے ریکارڈ کی درستی کے لیے بتایا ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہے، اور وہ سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کر رہے، کسی نے مجھ سے نہیں پوچھا اور ہر ایک بس قیاس کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں جو کچھ بھی کروں گا خود بتاؤں گا، میری تو خواہش ہے کہ میں سیاست سے بہت دور رہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کام موسیقی ہے جو تعلقات پر مبنی ہے، لیکن اس کا سیاسی نظریات سے کوئی تعلق نہیں ہے، تاہم مجھے لوگوں سے ملنا اچھا لگتا ہے اور کوئی اچھا کام کرے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائے تو میں ہمیشہ اس کی ہمت افزائی کرتا ہوں اور اخلاقی طور پر ان کی مدد کرتا ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 63 سالہ لکی علی کی اپنی دوست نفیسہ علی کے ساتھ ڈیرک اوبرائن سے ملاقات کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے سیاست میں آنے کے بارے میں افواہیں سامنے آئی تھیں۔