سڑک سے کنکریٹ کے ٹکڑے ہٹانے پردبئی کے ولی عہد کا شہری کا شکریہ
دبئی،اگست۔دْبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں ایک ڈیلیوری بائیک ڈرائیور کو دبئی میں سڑک کے بیچوں بیچ کنکریٹ کی اینٹوں کے دو ٹکڑوں کو ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو کلپ میں جسے اْنہوں نے اپنے آفیشل ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، موٹرسائیکل سوار، جس نے ٹریفک لائٹ کا انتظار کرتے ہوئے سڑک پڑے کنکریٹ کے دو ٹکڑے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیے۔ اس کے بعد وہ واپس اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوا۔ اتنے میں اشارہ کھل گیا اور وہ وہاں سے چلا گیا۔الشیخ حمدان بن محمد نے موٹر سائیکل ڈرائیور کے اس اقدام کی تعریف کی اور لکھا، "دبئی میں ایک اچھا کام قابل ستائش ہے۔ کیا کوئی اس شخص کے لیے میری رہ نمائی کر سکتا ہے؟”۔بعد میں اعلان کرنے کے لییدو گھنٹے سے بھی کم وقت میں ڈرائیور کی شناخت ہو گئی۔ دبئی کے ولی عہد نے اس کی تصویر شائع کی، اور اس پر لکھا کہ "اچھا آدمی مل گیا، شکریہ عبدالغفور، آپ ایک منفرد آدمی ہیں، ہم جلد ملیں گے۔