سونی رازدان کیسے مہیش بھٹ کی زندگی میں آئیں؟
ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کے مایاناز فلم ساز مہیش بھٹ جو اپنی متنازع محبت اور شادی شدہ زندگی کے حوالے سے اکثر زیر بحث رہتے ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ کیسے سونی رازدان ، پہلی اہلیہ کرن بھٹ اور پروین بابی کے بعد ان کی زندگی میں آئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری فلم ساز مہیش بھٹ نے اپنی زندگی کے کچھ ان سنے پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح نا چاہتے ہوئے بھی وہ سونی رازدان کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پروین بابی سے ناکام لیکن سچے عشق کے بعد ایک بار پھر قسمت ان پر مہربان ہوئی اور سونی رازدان ان کی زندگی میں آئیں۔مہیش بھٹ کے مطابق انہوں نے ابتدائی طور پر سونی رازدان کو انتباہ دیا کہ ’میرے قریب مت آنا، میں تمہیں تباہ کر دوں گا‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرے خبردار کرنے کے باوجود سونی رازدان نے احتیاط برتنے کی بجائے مجھ سے کہا کہ ’میں تباہ ہونے کے لئے تیار ہوں‘۔واضح رہے کہ مہیش بھٹ اور سونی رازدان نے 1986 میں شادی کی تھی ان کی دو بیٹیاں اداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ ہیں جبکہ مہیش بھٹ کی پہلی شادی کرن بھٹ سے ہوئی تھی جن سے ان کی بڑی بیٹی اور اداکارہ پوچا بھٹ اور ایک بیٹا راہول بھٹ ہیں۔