سونم کپور کے گھر گود بھرائی کی تقریب

لندن،جون۔بالی ووڈاداکارہ سونم کپور اور آنند آہو جا اپنے پہلے بچے کی خوش آمد کہنے کی تیاریا ں کر رہے ہیں۔سونم کپور نے لندن میں اپنا بے بی شاور کی تقریب کی ، جس کی تصاویر اور ویڈیز وائرل ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ سٹارسونم کا بے بی شاور لندن میں منعقد ہوا،جہاں وہ فی الحال اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ مقیم ہیں۔سونم کپور نے اپنے اس خاص دن میں گلابی رنگ کا انتخاب کیا۔جس کی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھ سکتے ہیں۔گلوکار لیوکلیان نے بھی بے بی شاور پ میں پرفارم کیا۔وائرل ویڈیوز میں گلوکار لیوکلیا ن نے سونم کپور کی فلم ‘دہلی 6’ کا گانا مساکلی ک گارہے ہیں،جس پراداکارہ اوربیبی شاورمیں شریک ان کی دوستوں کو محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Articles