سوناکشی کی منگنی کی افواہوں کا ڈراپ سین ہوگیا

ممبئی،مئی۔ بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے گذشتہ دنوں انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئرکی تھیں جس میں وہ انگوٹھی پہنے کسی کا ہاتھ تھامے ہوئے مسکرا رہی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پراداکارہ کی منگنی کی خبریں زیر گردش تھیں۔اب سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہیکہ انہوں نے’ SOEZ’ کے نام سے اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کروا دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں سوناکشی نے مداحوں سے کہا کہ ‘میرے خیال میں آپ کو اتنا تنگ کرنا بہت ہے، بہت سے اشارے دیے لیکن کوئی جھوٹ نہیں بولا یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن ہے’۔اداکارہ نے مزید کہا کہ بالآخر میرا بہت بڑا خواب پورا ہوا کہ میں نے آج باقاعدہ طور پر کاورباری دنیا میں قدم رکھ دیا ہے جب کہ یہ بتانے کیلئے میں مزید انتظار نہیں کرسکتی۔سوناکشی کی پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے برانڈ متعارف کروانے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles