سوئس بیکر نے کیک سے 131.15 کلو وزنی شادی کا جوڑا بنا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا
برن،فروری۔سوئٹزرلینڈ میں ایک پیسٹری شیف نے 131.15 کلوگرام وزنی پہننے کے قابل شادی کا جوڑا بنایا ہے جس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں سب سے بڑا پہننے کے قابل کیک ڈریس کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔سوئس ورلڈ ویڈنگ میلے میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے والے اس کیک کے بارے میں بیکر نتاشا کولن کم فاہ لی فوقاس نے بتایا کہ پرتوں والے کیک ڈریس کو دو دھاتی بولٹ سمیت ایلومینیم کے فریم سے سپورٹ کیا گیا تھا۔لباس کے اوپری حصے کا وزن 50.90 کلوگرام تھا جبکہ کیک کا اوپر والا حصہ چینی کے پیسٹ/فونڈنٹ سے بنا تھا۔عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے کیک کا کم از کم وزن 68 کلوگرام سے زیادہ ہونا چاہیے تھا اور جبکہ ماڈل کو لباس گرے بغیر پانچ میٹر (16 فٹ) تک چلنا پڑا۔بھاری لباس کو سہارا دینے کے لیے کیک کے نیچے پہیے لگائے گئے تھے۔فوقاس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ "کچھ سال پہلے، میں ایک کیک ڈیزائنر کے طور پر کام کرتے ہوئے، اپنے منی اسٹوڈیو کے عقب میں واقع اپنی چھوٹی دکان میں شادی کا کیک سجانے میں مصروف تھی، تو مجھے ایک جنونی خیال آیا: کتنا اچھا ہوگا کہ اگر شادی کا پورا لباس کیک سے بنا ہو؟”فوقاس نے بتایا کہ دنیا کا سب سے بڑا کیک ڈریس بنانے کی پہلی کوشش میں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی ایلی نے بطور ماڈل ان کا ساتھ دیا۔تقریب کے شرکاء میں کیک تقسیم کرنے کے بعد بچا ہوا کیک اگلے دن فوقاس کی دکان پر مفت دیا گیا۔