سنیما میں پٹاخے بازی، سلمان خان برہم، ویڈیو بھی شیئر کردی
ممبئی،نومبر۔بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی فلم کے دوران سنیما میں پٹاخے چھوڑنے پر برہمی کا اظہار کردیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنیما میں سلمان خان کی فلم ’انتم‘ دکھائی جارہی ہے اور ان کے مداح خوشی میں پٹاخے چھوڑ رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے درخواست کی کہ آڈیٹوریم میں پٹاخے نہ چلائیں کیونکہ اس کی وجہ سے آج جلنے کا واقعہ رونما ہوسکتا اور آپ کی اور دوسروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ک میں سنیما مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ فلم بینوں کو پٹاخے ہال میں لے جانے کی اجازت نہ دے اور سیکیورٹی انہیں دروازے پر ہی روک لے۔