سلینا جیٹلے پھر فلم انڈسٹری میں واپسی کی خواہشمند
ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلے ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں واپسی کی خواہش مند ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے اچھی آفرز نہیں مل رہی ہیں۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسی اسکرپٹ تلاش کر رہی ہیں جس سے وہ انصاف کرسکیں۔ یاد رہے کہ انہیں آخری بار رام کمل مکھرجی کی شارٹ فلم سیزن کی گریتھنگز میں دیکھا گیا جو 2020 میں ریلیز ہوئی تھی۔ ان کے ڑی فائیو فلم کے اس کردار کو کافی پذیرائی ملی تھی جس میں للیت دوبے بھی شامل تھیں۔فلم جانشین سے 2003 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی سلینا جیٹلے اب آسٹریا میں اپنے شوہر پیٹر ہاگ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیزن گریتھنگز کی کامیابی نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایک بار پھر فلمی دنیا میں واپس آئیں۔ یاد رہے کہ انہیں گزشتہ برس پہلی بار شارٹ فلم میں بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر اسٹار آرکائیورز ایوارڈ نائٹ میں فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔