سلمان خان کو ہنی سنگھ سے نامناسب رویے پر شدید تنقید کا سامنا

ممبئی،جون۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو نامور گلوکار یو یو ہنی سنگھ سے نامناسب رویے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دی انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ(آئی آئی ایف اے) 2022 میں شرکت کے لیے سلو میاں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی گئے جہاں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں دیگر فلمی اسٹارز اور گلوکار موجود تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان نے آئی ائی ایف اے میں دبنگ انداز سے انٹری دی اور وہاں موجود ہنی سنگھ سے نامناسب طریقے سے ملے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا اداکار کا ملاقات کا یہ طریقہ درست نہیں ہے۔بعد ازاں ایوارڈ تقریب کے منتظمین نے یو یو ہنی سنگھ کو سلمان خان کے ساتھ خاص نشستوں پر بٹھانا بھی مناسب نہیں سمجھا اور گلوکار کو اداکار کے ساتھ آنے سے روک دیا۔ایک صارف نے سلمان خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا پہلے میں ان کا مداح ہوا کرتا تھا لیکن گلوکار سے جس انداز میں ملے وہ مناسب نہیں اور اب میں اداکار کو بالکل پسند نہیں کرتا، ان میں ’ایٹی ٹیوڈ‘ بھرا ہوا ہے۔

Related Articles