سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان 2 بنانے کا اعلان
ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کے دبنگ خان نے معروف فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا پارٹ 2 بنانے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز سلمان خان نے ہدایتکار راجا مولی کی نئی فلم ’آر، آر، آر‘ یٰعنی ٹرپل آر کی ریلیز سے قبل ہونے والی خصوصی تقریب میں بطور مہمان شرکت کی اور تقریب کے دوران سلمان نے بجرنگی بھائی جان کے حوالے سے بات کی۔سلمان خان نے کہا کہ بجرنگی بھائی جان میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے، ساتھ ہی اداکار نے ہدایتکار راجا مولی کے والد اور بجرنگی بھائی جان کے رائٹر وی ویجیندرا پرساد کا شکریہ ادا بھی کیا جس پر تقریب کی میزبانی کرنے والے کرن جوہر نے سوال کیا تو کیا ہم امید کرسکتے ہیں کہ اس فلم کا سیکوئل آئے گا؟کرن جوہر کے سوال پر سلمان نے تصدیق کی کہ بجرنگی بھائی جان 2 پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فلم آر آر آر 7 جنوری 2022 کو ریلیز کی جائے گی جس میں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکار رام چرن اور جونیئر رما راؤ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن کے ہمراہ دکھائی دیں گے۔