سفاری پارک آئے سیاح ہاتھی کو ایک آنکھ نہ بھائے، سب کی دوڑیں لگوا دیں

دہلی،ستمبر۔بھارت میں سفاری پارک کی سیر کو آئے سیاح ہاتھی کو ایک آنکھ نہ بھائے اور غصے میں آگ بگولہ ہاتھی نے سب کی دوڑیں لگوا دیں۔سفاری پارک میں جاکر سیاح قدرت کے تخلیق کردہ خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی آپ کی یہ سیر کسی کو پسند نہیں آتی اور مزہ کرکرا ہو جاتا ہے، ایسا ہی ہوا بھارت کے سفاری پارک میں جہاں ہاتھی کو سیاحوں کی سیر پسند نہیں آئی اور ان کو پارک سے بھگانے کی ٹھان لی۔بھارت کے سفاری پارک میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، سفاری پارک کی سیر کو آئے سیاح ہاتھی کو پسند نہیں آئے اور ہاتھی نے انہیں الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی سیاحوں سے بھری جیپ کے پیچھے لگا ہوا ہے اور جان بچانے کے لیے جیپ کے ڈرائیور نے ریورس گئیر لگا کر گاڑی بھگائی اور مشکل سے اپنی اور گاڑی میں موجود دیگر افراد کی جانیں بچائیں۔

 

Related Articles