سعودی وزیر خارجہ کا دورہ امارات
باہمی دلچسپی کے امور پر شیخ عبداللہ سے تبادلہ خیال
دبئی،دسمبر۔متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا امارات میں خیر مقدم کیا۔ سعودی وزیر خارجہ اسرکاری دورے پر امارات پہنچے تھے۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ دیرنہ تعلقات اور معاہدات پر بات کی اور دو طرفہ تعاون بڑھانے کے منصوبوں پپر تبادلہ خیال کیا۔ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔اس موقع پر شیخ عبداللہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے تاریخی اور تزویراتی تعلقات کی تعریف کی اور باہمی دوستی کو قابل ستائش قرار دیا۔ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان علاقے کی سکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کے جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ عبداللہ نے سعودی مہمان کو جی سی سی کی سپریم کونسل کے 43 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔نیز خلیجی چائنا سربراہی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بھی شیخ عبداللہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو دلی مبارکباد دی۔ اس دوران چین و عرب سربراہان کے اجلاس کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔سعودی وزیر خارجہ کا چینی صدر کے حالیہ دورہ ء سعودی عرب کے بعد امارات کا یہ پہلا دورہ تھا۔