سعودی عرب کے یوم تاسیس پر سمندر کی گہرائیوں میں مملکت کا پرچم لہرا دیا
جدہ،فروری۔ایکو آف دی ڈیپ” اور "لیٹس گو” کی ٹیم میں شامل 20 سعودی شہریوں نے یوم تاسیس کی خوشی میں جدہ میں بحیرہ احمر کے پانیوں میں 30 فٹ نیچے سعودی عرب کے یوم تاسیس کا جشن منایا اور اس موقعے پر مملکت کا پرچم زیر آب لہرایا گیا۔کیپٹن فیصل فلیمبان جو سعودی غوطہ خورٹیم ’چلو غوطہ لگائیں‘ کے رکن ہیں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ سمندر کے نیچے یوم تاسیس منانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تجربے میں غوطہ خوری کی خوشی، جشن کی خوشی اور سعودی عرضہ کی کارکردگی شامل ہے جہاں 20 غوطہ خوروں نے تھوبے، شماغ، دقلہ اور قمنا جیسا لباس زیب تن کیا۔ اس طرح انہوں نے سمندر میں تیس فٹ کی گہرائی پر سعودی عرب کا قومی پرچم لہرایا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کسٹم سوٹ کے بغیر غوطہ خوری کے لیے پیشہ ورانہ اور اعلیٰ درجے کی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ہر غوطہ خور کو تفویض کیے گئے وزن اور فن اسٹروک کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔فیلمبان نے وضاحت کی کہ یہ اقدام بطور پیشہ ور غوطہ خوروں کی ان کی کوششوں سے کیا گیا تھا اور اس کام کو کامیاب بنانے کے لیے انہیں کئی ریہرسل اور آلات کی مشق کرنے میں کئی ہفتے لگے۔یوم تاسیس ایک قومی موقع ہے جس میں مملکت سعودی عرب، قیادت اور عوام 3 صدیاں پہلے مملکت کے قیام کی یاد مناتے ہیں۔