سعودی عرب کا یوکرین کے لیے انسانی بنیادوں پر 400 ملین کے امدادی پیکج کا اعلان

ریاض،اکتوبر۔سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین کے لیے انسانی بنیادوں پر 400 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان جمعہ کے روز شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرینی صدر کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے روس یوکرین جنگ کے بارے میں ہر اس کوشش کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا جو لڑائی میں کمی لانے والی ہو۔ یوکرین کے لیے سعودی امدادی پیکج یوکرینی شہریوں کی ان مشکلات اور مصائب میں کمی لانے کا ذریعہ بنے گا جو مشکلات روس یوکرین ٹکراو کی وجہ پیدا ہوئی ہیں۔یوکرینی صدر نے اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور ان کا یوکرین کی مدد کرنے خصوصا اقوم متحدہ میں یوکرینی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے منظور کر دہ قرار داد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ولی عہد نے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ قرار داد کی سعودی حمایت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہماری مملکت اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ گہری کمٹمنٹ رکھتی ہے اور ہر ریاست کی خود مختاری کے علاوہ بین الاقوامی قوانین کا بھی احترام کرتی ہے اور یہ چاہتی ہے کہ تمام تنازعات کا حل پر امن طریقوں سے تنازعات کا حل چاہتی ہے۔

 

Related Articles